فیس بک نے انتہائی اہم فیچر متعارف کروادیا

ویب رپورٹ: فیس بک نے ’لاک پروفائل‘ کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے جس کے ذریعے آپ لوگوں کو اپنی تصاویر دیکھنے اور ڈاﺅن لوڈ کرنے سے روک سکتے ہیں۔

فیس بک اس وقت دنیا کا سب سے بڑا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے، تاہم یہ بھی محفوظ پلیٹ فارم نہیں ہے، خاص طور پر خواتین کے لیے، جن کی تصاویر وغیرہ چوری کر لی جاتی ہے اور پھر ان کی شناخت سے جعلی اکاﺅنٹس بن جاتے ہیں۔ اب فیس بک نے اس مشکل کا سدباب کرنے کے لیے اہم قدم اٹھا لیا ہے۔