kalsoom nawaz death

صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کی قوم کو عید الفطر کے موقع پر مبارکباد،ا حتیاطی اقدامات پرعملدرآمد پر زور

ویب رپورٹ : صدرڈاکٹرعارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قوم کو عید الفطر کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے احتیاطی اقدامات پر عملدرآمد پر زور دیا ہے.

صدرڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم یکجہتی اور احتیاطی اقدامات پر عملدرآمد کے ذریعے ہی کوروناوائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نبردآزما ہوسکتی ہے، صدر نے کہا کہ اس مبارک اور پرمسرت موقع پر ہمیں معاشرے کے ضرورت مند اور مستحق افراد کو ہر گز فراموش نہیں کرنا چاہیے اور انہیں عید کی خوشیوں میں شامل کرکے مزہ دوبالا کرنا چاہیے، صدر نے قومی یکجہتی اور تعاون کے ذریعے کوروناوائرس کی وباء پر کامیابی سے قابو پانے کی دعا بھی کی، وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ معاشرے کے غریب اور نادار طبقات کو عید کی خوشیوں میں شامل کرکے ہم اس مذہبی تہوار کی حقیقی خوشیاں مناسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام ای سی ایل سے خارج

وزیراعظم نے کوروناوائرس کے حوالے سے احتیاطی اقدامات اور حکومت کی جانب سے وضع کردہ ضابطہ کار پر سختی سے عملدرآمد پر بھی زور دیا کیونکہ اس حکمت عملی سے ہی لوگ اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کو محفوظ بناسکتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے رمضان المبارک کے دوران ہم آہنگی، ضبط وتحمل اور حسن سلوک کے جس طرز عمل کا مظاہرہ کیا، ہمیں ان خوبیوں کو مستقل طور پر اپنی زندگیوں میں اختیار کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پوری عالمی برادری کو کوروناوائرس کے چیلنج کا سامنا ہے اور تمام ممالک اس کے پھیلائو پر قابو پانے کی کوششیں کررہے ہیں۔وزیراعظم نے سماجی فاصلے کی پابندی اور احتیاطی اقدامات ملحوظ خاطر رکھنے کی اہمیت واضح کی جو اس وباء کی روک تھام کا واحد طریقہ ہے۔

مزید پڑھیں:  ضمنی الیکشن کے غیر سرکاری نتائج ،ن لیگ نے میدان مار لیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قوم کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ چیلنجز پر قابو پانے کیلیے اللہ پاک اپنی رحمت اور رہنمائی فرمائے.