طیارہ ساز کمپنی ائربس کی ٹیم کراچی طیارہ حادثے کی تحقیقات میں معاونت کیلئے آج کراچی پہنچ رہی ہے

ویب رپورٹ: ائربس طیارہ ساز کمپنی کی ایک ٹیم آج کراچی پہنچ رہی ہے جو پی آئی اے کے طیارے کے حادثے کی تحقیقات میں معاونت کرے گی۔

ٹیم شہر کے علاقے ماڈل کالونی میں حادثے کی جگہ کا دورہ کرے گی جبکہ حادثے کی جگہ سے طیارے کے ملبے کی منتقلی کا کام بھی روک دیاگیا۔ ائر بس طیارہ ساز کمپنی کی انتظامیہ نے پی آئی اے طیارے کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا بھی اظہار کیا ہے۔