ملک کے 50 اضلاع ٹڈی دل سے متاثر

ویب رپورٹ: ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کی تفصیلات، ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق اس وقت ملک کے 50 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے،بلوچسستان میں 31، خیبر پختونخواہ میں 8، پنجاب میں 9 اور سندھ میں 2 اضلاع متاثر.

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق ٹڈی دل کے حملہ ذدہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں میں کل 2 لاکھ 50 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا،3 ہزار 430 ہیکٹر رقبہ کا ٹریٹمنٹ کیا گیا،بلوچسستان میں 2200 ہیکٹر رقبہ پر اسپرے کیا گیا.

پنجاب میں 1000 ہیکٹر پر سپرے کیا گیا،خیبر پختونخواہ میں 200 ہکٹر رقبہ کی ٹریٹمنٹ ہوئی، سندھ میں گذشتہ روز 30 ہیکٹر رقبہ ٹریٹمنٹ کیا گیا.