پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 57 ہزار 705 ہوگئی

ویب رپورٹ:تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 57 ہزار 705 ہوگئی، ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 197 ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید ایک ہزار 356 کیسز رپورٹ ہوے.

پنجاب میں کورونا کے 20 ہزار 654 ،سندھ میں 22 ہزار 934 کیسزرپورٹ ہوے، خیبرپختونخوامیں کورونا کے 8080 ،بلوچستان میں 3468 کیسز رپورٹ ہوے، اسلام آبادمیں کورونا کے 1728 ،گلگت بلتستان 630 ،آزادکشمیر میں211 کیسزرپورٹ ہوے جبکے ملک بھر میں کوروناوائرس کے 18 ہزار 314 مریض صحت یاب ہوے.