656113 3066142 corona hospital akhbar

خیبر پختون خوا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8ہزار سے تجاوز، مرنے والوں کی مجموعی تعداد408 ہوگئی

پشاور : خیبرپختونخوا میں کورونا صورتحال محکمہ صحت رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 افراد جاں بحق ہوگئے، صوبے میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد408 ہوگئی ہے،صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے175 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8ہزار 80 ہوگئی ہے.

مزید پڑھیں:  اسرائیلی وحشیانہ بمباری رمضان میں بھی جاری، 27 فلسطینی شہید

کورونا وائرس سے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ میں 60 مریض صحت یاب ہوئے، صوبے میں کورونا وائرس سے اب تک 2529متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد3 ہزار 11 ہوگئی ہے، پشاور میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 235افراد انتقال کرچکے ہیں،پشاور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران 5 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے ہیں.

مزید پڑھیں:  سینیٹ انتخابات :صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی منظور