coronavirus 3

خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 8ہزار سے تجاوز، مجموعی طور پر 408 جاں بحق

پشاور :خیبرپختونخوا میں کورونا کی صورتحال محکمہ صحت رپورٹ خیبرپختونخوا میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 افراد جاں بحق ہوگئے،صوبے میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد408 ہوگئی ہے، صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے175 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8ہزار 80 ہوگئی ہے.

مزید پڑھیں:  بنوں، لین دین تنازعہ پر 2 افراد جاں بحق، راہگیر سمیت 3 افراد زخمی

کورونا وائرس سے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ میں 60 مریض صحت یاب ہوئے، صوبے میں کورونا وائرس سے اب تک 2529متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں،پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد3 ہزار 11 ہوگئی ہے، پشاور میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 235افراد انتقال کرچکے ہیں، پشاور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران 5 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے.

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال