خیبرپختونخوا میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد432 ،کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8ہزار842 ہوگئی

پشاور: خیبرپختونخوا میں کورونا کی تازہ صورتحال محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران7 فراد جاں بحق ہوگئے،صوبے میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد432 ہوگئی ہے، صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے359 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8ہزار842 ہوگئی ہے.

کورونا وائرس سے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ میں61 zمریض صحت یاب ہوئے،صوبے میں کورونا وائرس سے اب تک 2693متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں،پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد3 ہزار 263گئی ہے،پشاور میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 246فراد انتقال کرچکے ہیں، پشاور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران2 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے،پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 114مریض متاثر ہوئے.