ben

ورلڈ کپ میں پاکستان کا راستہ روکنے کیلئےبھارت جان بوجھ کر انگلینڈ سے ہارا۔بین اسٹوکس

برطانوی بلے باز بین اسٹوک نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارتی کھلاڑیوں نے اپنی حکومت کی طرح کھیل کو بھی سیاست کی نذر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا کہ کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان کو ٹورنامنٹ سے باہر کرنے کے لیے بھارت جان بوجھ کر برطانیہ کے خلاف میچ ہارا تھا،پاکستان کاسیمی فائنل میں پہنچنے کا راستہ روکنے کے لئے بھارت نے شکست کھائی۔

مزید پڑھیں:  سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان

انگلش آل رائونڈر بین اسٹوکس نے اس میچ میں بھارت کی حکمت عملی پر سوال اٹھا دیا ہے، خاص طور پر دھونی اور کیدار جادھو کی بیٹنگ پر شکوک کا اظہار کیا ہے۔انگلش آل رائونڈر کہتے ہیں کہ دونوں خاص طور پر ایم ایس دھونی نے، آخری 10 اوورز میں جیت کی کوشش کی بجائے وکٹ پر رکنے کو ترجیح دی اور چھکے چوکے مارنے کی بجائے سنگلز پر اکتفا کیا۔اسٹوکس کے مطابق انڈیا یہ میچ جیت سکتا تھا، آخری 11 اوورز میں 112 رنز درکار تھے لیکن انڈین ٹیم صرف 81 رنز بنا سکی۔

مزید پڑھیں:  فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کو اردن کے ہاتھوں بھی شکست

انھوں نے روہت شرما اور ویرات کوہلی کی بیٹنگ حکمت عملی پر بھی تنقید کی اور کہا کہ دونوں کسی طرح ہم پر پریشر ڈالنے کے موڈ میں نہیں دکھائی دیے اور صرف وکٹ پر وقت گزارا جس کی وجہ سے انگلینڈ کو فائدہ ہوا۔