لاک ڈاؤن میں نرمی یا مزید سختی کا فیصلہ 31مئی کو ہو گا

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس 31مئی کو طلب کرلیا، اجلاس میں وفاقی وزرا،وزرائے اعلیٰ اور متعلقہ حکام شریک ہوں گے،اجلاس میں عسکری حکام اوراین ڈی ایم اے کے ماہرین بریفنگ دیں گے،قومی رابطہ کمیٹی باہمی مشاورت سے لاک ڈاؤن میں نرمی یا مزید سختی کا فیصلہ کریگی ،قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کورونا کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات پر غور ہوگا.