ملک میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد64ہزار سے تجاوز کر گئی

اسلام آباد : ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید دو ہزار636مریضوں میں کورونا وائرس کی تشخص ہوئی ہے جس کے بعد اس وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد64ہزار 28ہوگئی ہے۔

پنجاب میں بائیس ہزار964، سندھ میں 25ہزار309، خیبرپختونخوا میں آٹھ ہزار842، بلوچستان میں تین ہزار928، اسلام آباد میں دوہزار ایک سو ، گلگت بلتستان میں چھ سو اٹھاون اور آزاد کشمیر میں دوسو ستائیس مریض ہیں۔

اس وائرس سے اب تک 22ہزار تین سو پانچ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ گھنٹے میں مزید ستاون افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد ایک ہزار تین سو ستر ہ ہوگئی ہے۔