چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کورونا کا شکار

کوئٹہ: چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جمال خان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد وہ آئسولیشن میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جمال خان کا گزشتہ روز کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد سے وہ اپنے گھر پر قرنطینہ میں ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ چیف جسٹس گھر سے ہی اہم عدالتی امور سرانجام دے رہے ہیں اور ان کی حالت دن بدن بہتر ہو رہی ہے۔