corona 4 696x398 1

خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 ہزار سے تجاوز کر گئی

پشاور: خیبرپختونخوا میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 فراد جاں بحق ہوگئے محکمہ صحت, صوبہ میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 445 ہوگئی ہے.

جاں بحق افراد میں 5 کا تعلق پشاور, 3 باجوڑ ,1 کا مردان, 2 سوات, 1 بٹگرام, 1 کا مالاکنڈ سے ہے.
صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 225 نئے کیسز رپورٹ ہوئے. صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 ہزار67 ہوگئی ہے.
کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ میں 38 مریض صحت یاب ہوئے ہیں.
صوبے میں کورونا وائرس سے اب تک 2731 متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں.
پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد3 ہزار 346 گئی ہے.

مزید پڑھیں:  پشاور، مزید 7041 غیر قانونی مقیم افغانی لوٹ گئے، تعداد 5 لاکھ سے متجاوز
مزید پڑھیں:  پشاور، صوبائی وزیر خلیق الرحمان کی عبوری ضمانت میں 20 مئی تک توسیع

پشاور میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 251 فراد انتقال کرچکے ہیں، پشاور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران 5 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے،پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 83 مریض متاثر ہوئے ہیں۔