5ebb44d33d45f

عید کے بعد کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کار کیا ہیں؟

وفاقی دارالحکومت اور چاروں صوبوں نے کاروباری سرگرمیوں کیلئےعید سے پہلے کا لاک ڈاؤن شیڈول بحال کر دیا ہے۔

پنجاب اورخیبر پختونخوا میں آج سے اتوار تک بازار بند رہیں گے۔ سوموار سے جمعرات تک صبح 9سے شام پانچ بجے تک کاروبار کی اجازت ہو گی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہفتہ اور اتوار کو کاروباری مراکز بند رہیں گے جب کہ پانچ روز کیلئے صبح 9سے شام سات بجے تک کاروبار کھل سکیں گے۔

تمام بینک اور مالیاتی ادارے پیر سے جمعرات صبح دس سے سہ پہر ساڑھے چار بجے تک کھلیں گے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیے گئے اوقات کار کے مطابق جمعہ کو بینک صبح دس سے ایک بجے تک کھلے ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پی اے سی کے نام پر حکومت اور اپوزیشن میں نیا تنازعہ

سندھ حکومت نے تاجروں کا مطالبہ مان لیا ہے اور وہاں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو بھی کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں گی تاہم جمعہ کے روز دوپہر بارہ سے تین بجے تک لاک ڈاون میں سختی کی جائے گی۔

وزیراطلاعات ناصر شاہ کا بیان میں کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے 18 مئی کو 31 مئی تک بغیر کسی رکاوٹ کے کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کی ہدایت دی تھی، جس پرعمل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  امریکہ کی جانب سے اسرائیلی فوجی یونٹ پر پابندی کا فیصلہ

آل کراچی تاجراتحاد، آل سٹی تاجراتحاد اور الیکٹرنک ڈیلرزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ شہرکی تمام مارکٹیں معمول کےمطابق صبح 10 بجےسے پانچ بجےتک کھلیں گی۔

دوسری جانب صدرہول سیل میڈیسن اینڈکیمسٹ عاطف حنیف کہتے ہیں جمعہ کو تین گھنٹے دکانیں بند نہیں کرسکتے۔ اس لئے مارکیٹیں بند رکھیں گے۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے31مئی تک لاک ڈاون رکھا ہے۔ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں تاجروں کا پیداواری یونٹ کھولنے کا موقف رکھیں گے لیکن موجودہ حالات میں فی الوقت ریسٹورنٹ میں کھانےکی اجازت نہیں دےسکتے۔