crona vaccine

کورونا کی ویکسین رواں سال کے آخر تک تیار ہوجائے گی،ڈاکٹر انتھونی فوسی

واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی اینڈ انفیکشس ڈیزیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فوسی نے امید ظاہر کی ہے کہ کورونا کی ویکسین رواں سال کے آخر تک تیار ہوجائے گی۔
ڈاکٹر انتھونی فوسی نے کہا کہ اگر تمام چیزیں ٹھیک طریقے سے چلتی رہیں تو وی امکان ہے کہ رواں سال کے آخر تک نومبر یا دسمبر میں کورونا کی ویکسین تیار ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین کے ٹرائل جاری ہیں جس کا مطلب ہے کہ ریسرچز نے پچھلے نتائج دیکھتے ہوئے اگلا قدم اٹھالیا ہے جو کہ چند مہینوں پر محیط ہوسکتا ہے۔ ڈاکٹرفوسی نے کورونا کی دوسری لہر کے خدشے کو رد نہیں کیا اور امکان ظاہر کیا کہ کورونا کی ایک اور لہر بھی آسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  رات کی نیند اور چلنے کے انداز کے درمیان تعلق
کیٹاگری میں : صحت