سعودی عرب میں پھنسے خیبر پختونخوا کے شہریوں کی واپسی یکم جون سے شروع ہوگی- وزیر اعلی خیبر پختونخوا

پشاور: وزیر اعلٰی کی خصوصی درخواست پر خلیجی ممالک سے پشاور ائیر پورٹ کے لیے پروازیں بحال، سعودی عرب میں پھنسے خیبر پختونخوا کے شہریوں کی واپسی یکم جون سے شروع ہوگی.

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کے مطابق یکم جون کو سعودی ائیر لائن کا طیارہ 250 مسافروں کو لیکر پشاور ائیر پورٹ پر لینڈ کر یگا،خلیجی ممالک میں مقیم خیبر پختونخوا کے شہریوں کی واپسی کے لئے پشاور ائیر پورٹ سے فلائٹس بحال کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کا بے حد مشکور ہوں،اس سلسلے میں موثر کردار ادا کرنے پر وفاقی وزیر مراد سعید کا بھی مشکور ہوں محمود خان۔

وزیر اعلی نے مزید کہا کہ سعودی عرب سے پشاور کے لئے دوسری فلائٹ تین جون کو آئے گی،سعودی سے پشاور کے لیے اگلی فلائٹ 6 جون کو ہوگی،خیبر پختونخوا کے بیرون ملک مقیم شہری ملک کے دیگر ائیر پورٹس سے بھی وطن واپس آئیں گے.

وزیر اعلی کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وبا کی وجہ سے بیرون ملک مقیم شہریوں کی مشکلات کا احساس ہے، خلیجی ممالک میں مقیم صوبے کے محنت کشوں کا بھر پور خیال رکھا جائے گا، بیرون ملک مقیم شہری ہمارے بہن بھائی ہیں،
ان کی باعزت وطن واپسی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے جائیں گے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا