ٹینس اسٹار راجر فیڈرر زیادہ پیسہ کمانے والے کھلاڑیوں میں سب سے آگے

سوئٹزر لینڈ سے تعلق رکھنے والے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے پیسے کمانے میں اسٹار فٹ بالرز لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کو ہرا دیا ہے۔ امریکی جریدے فوربز نے سب سے زیادہ پیسے کمانے والے ایتھلیٹس کی لسٹ جاری کی جس کے مطابق گزشتہ 12 مہینوں کے دوران سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کی کل آمدنی 106.3 ملین ڈالرز ہے۔

دوسری جانب سب سے زیادہ دولت کمانے والے عالمی ایتھلیٹس کی فہرست میں پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو 105 ملین ڈالر کے ساتھ دوسرے جب کہ لیونل میسی 104 ملین ڈالرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔