10275920611584587588 3

خیبرپختونخوا میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران8 فراد جاں بحق

پشاور: محکمہ صحت کے مطابق صوبہ میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 453 ہوگئی ہے، صوبہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے473 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ صوبہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 ہزار540 ہوگئی ہے، کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ میں 78 مریض صحت یاب ہوئے، اور صوبہ میں کورونا وائرس سے اب تک 2809متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد3 ہزار 503گئی ہے، پشاور میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 255 افراد انتقال کرچکے ہیں، پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 4 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے، اور 157مریض متاثر ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  نوڈیرو ہاؤس صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار