خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کی تعداد 10 ہزار تک پہنچ گئی

پشاور: خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 487 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 10 ہزار27 تک جا پہنچی ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہی دن میں سب سے زیادہ اموات واقع ہوئی، کورونا وائرس کی وجہ سے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 20 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ صوبے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 473 تک پہنچ گئی ہے۔