خیبر پختون خواہ ہاؤس اسلام آباد کو سیل کر دیا گیا

اسلام آباد : خیبرپختون خواہ ہاؤس اسلام آباد میں گورنر خیبر پختونخوا کے سکیورٹی پر مامور سکواڈ، ڈرائیورز حضرات و دیگر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خیبر پختونخواہ ہاؤس اسلام آباد کو سیل کر دیا گیا۔

خیبر پختون خواہ ہاؤس اسلام آباد کے بیشتر ملازمین کا کورونہ ٹیسٹ مثبت آنے پر خیبر پختونخوا ہاوس کو غیر معینہ مدت کے لیے سیل کردیا گیا اور ہر قسم کے مہمانوں اور سرکاری و نجی تقریبات پر پابندی لگادی گئی۔ ٹیسٹ مثبت آنے والوں میں گورنر خیبرپختونخوا کا سٹاف بھی شامل ہے۔