ضلع خیبر میں کورونا وائرس بے قابو

خیبر: ڈوگرہ ہسپتال باڑہ کے طبی عملہ کے 9 اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، متاثرہ اہلکاروں کو آئیسولیٹ کردیاگیا، ضلع بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 187 ہوگئی۔

مقامی لوگوں کے مطابق ضلع خیبر کے بازاروں میں ایس او پیز کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے،احتیاطی تدابیر کا نام و نشان بھی نہیں جس کی وجہ سے کورونا وائرس مزید پھیلنے کا خدشہ ہے۔