پاکستان کی تاریخ کی پہلی امریکہ کی براہ راست پرواز

ویب ڈیسک: پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ کوئی طیارہ پاکستان سے براہ راست امریکہ کے شہر نیو جرسی پہنچے گا۔ پی کے 8711دو سو سے زائد مسافروں کو لے کرروانہ ہوگیا۔
پی آئی اے نے کچھ عرصہ قبل امریکہ سے براہ راست پروازوں کی اجازت مانگی تھی۔ اگر مستقل بنیادوں پر اجازت مل گئی تو پی آئی اے امریکہ کے لئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔