b06e6b04 b562 4571 b0dd d501383b3811

ارطغرل غازی کی حلیمہ سلطان کا پاکستانیوں کیلئے ایک پیار بھرا پیغام

ویب ڈسک : مشہور ترکش ڈرامہ ارطغرل غازی کی حلیمہ سلطان نے پاکستانیوں کیلئے ایک پیار بھرا پیغام ٹویٹر پر بیجھا ہے جس میں انہوں نے پاکستانیوں سے پیار مہبت کا بھی اظہار کیا اور انہوں نے فرنٹ لائن مین کو خراج تحسین پیش کیا،

اسراء بلجیک حلیمہ سلطان نے فرنٹ لائن کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ   آئیے ہم سب مل کر فرنٹ لائن کارکنوں کا ساتھ دیں اور اس پیغام کو دنیا بھر میں عام کریں۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

 انہوں نے اپنے پیغام میں ایک بار پھر جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا عندیہ بھی دیا۔ اسراء نے  اپنا پیغام گورنمنٹ آف پاکستان کو بھی ٹیگ کیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر سرکاری ٹی وی چینل پر یکم رمضان سے قومی زبان اردو میں نشر کی جانے والی ترکش سیریز ’ارطغرل غازی‘ نے پاکستان میں سب کو ہی اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے۔

سیریز میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ارطغرل کی بہادری، مضبوط ایمان، حوصلہ، سب لوگوں کی مخالفت کے باوجود اپنے مقصد پر کھڑے رہنا جیسی خوبیوں نے جہاں پاکستانیوں کو اپنا گرویدہ بنایا ہوا ہے وہیں حلیمہ سلطان نے اپنی خوبصورتی اور شاندار کردار ادا کرنے کی وجہ سے پاکستانیوں کے دلوں میں گھر کیا ہوا ہے۔