meeting 2

لاک ڈاوٴن میں نرمی یا سختی کا فیصلہ کل یکم جون کو ہوگا

اسلام آباد: کورونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کے معاملے پر وزیراعظم کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس اب 31 مئی کے بجائے یکم جون کو ہو گا۔

ذرائع کے مطابق قومی رابطہ کمیٹی کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے جس کے تحت آج ہونے والا اجلاس اب کل سہہ پہر ساڑھے چار بجے ہوگا۔قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)، صوبائی اور وزارت صحت کے حکام شریک ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی وحشیانہ بمباری رمضان میں بھی جاری، 27 فلسطینی شہید

اجلاس میں لاک ڈاؤن میں مزید سختی یا نرمی سے متعلق فیصلے کیے جائیں گے اور کورونا وائرس کی وبائی صورتحال، مرض سے بچاؤ کی حکمت عملی پر بات ہوگی۔ اس موقع پر کورونا کے مریضوں کے علاج اور طبی سازو سامان کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی اور ٹرین سروس کومزید فعال کرنے ‏پرمشاورت کرے گی۔

مزید پڑھیں:  جنگ بندی قرارداد کےبعد اسرائیلی بربریت میں تیزی،مزید26افرادشہید