Mehmood Khan 750x369 2

وزیراعلی محمود خان کا کورونا سے متاثرہ ڈاکٹر اورنگزیب اور ڈاکٹر اعظم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

پشاور: وزیراعلی محمود خان نے شہدا کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندانوں کے لئے صبر جمیل کی دعا کی اور غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیراعلی محمود خان نے کہا کہ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، شہدا کے اہل خانہ کی ہر ممکن مدد کی جائے گی، کورونا مریضوں کے علاج معالجے کےلئے ڈاکٹروں کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ ڈاکٹرز اپنی جانیں خطرے میں ڈال کردوسروں کی جانیں بچانے میں مصروف ہیں، حکومت طبی عملے کی خدمات اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
وزیراعلی محمود خان نے کہا کہ فرنٹ لائن پر خدمات انجام دینے والے طبی عملے کے جذبوں کو سلام پیش کرتا ہوں،
اس مشکل صورتحال میں طبی عملے کی گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا کابینہ کا دوسرا اجلاس 28 مارچ کو طلب