وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد : ذرائع کے مطابق وزیر قانون نے استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا،فروغ نسیم جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں حکومت کی نمائندگی کریں گے،جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کی سماعت کل ہوگی.

اٹارنی جنرل خالد جاوید نے حکومتی کی نمائندگی سے معذرت کر لی تھی،عدالت نے کیس میں پیش ہونے کے لیے فروغ نسیم کو لائسنس بحال کرانے کا حکم دیا تھا.