پاکستان سمیت دنیا بھر میں والدین کا عالمی دن آج منایاجارہا ہے

ویب رپورٹ : پاکستان سمیت دنیا بھر میں والدین کا عالمی دن آج منایاجارہا ہے، مقصد بچوں کی بہتر تربیت میں والدین کے کردار کو اجاگر کرنا ہے۔

اقوام متحدہ نے یکم جون عالمی یوم والدین دنیا کے ہر حصے کے لیے قرار دیا تاکہ ماں باپ کی اپنے بچوں کے لیے بے لوث وابستگی اور جانفشانی کو تسلیم کیا جا سکے۔