515662 78343689

نئی دہلی میں ہائی کمیشن برائے پاکستان کے دو عہدیداروں لگائے گئے تمام بے بنیاد بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہیں – پاکستان

اسلام آباد: بھارت کے ناظم الامور دفتر خارجہ طلب،پاکستان کے دو عہدیداروں کو ناپسندیدہ قرار دے کر بھارت چھوڑنے کے حکم پر شدید احتجاج.

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نئی دہلی میں ہائی کمیشن برائے پاکستان کے دو عہدیداروں کو غیر اعلانیہ اور سفارتی اداب کے خلاف لگائے گئے تمام بے بنیاد بھارتی الزامات کو مسترد کرنے اور بھارتی فیصلے کی مذمت کرنے کے لئے بھارت کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا.

مزید پڑھیں:  تہران، سالانہ فوجی دن پر پریڈ، فوجی طاقت کا مظاہرہ

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارتی ناظم الامور پر واضح کیا گیا کہ بھارت سرکار کا اقدام سفارتی تعلقات سے متعلق ویانا کنونشن اور سفارتی اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کا عمل منفی اور پہلے سے طے میڈیاکمپین کا حصہ ہے، یہ مسلسل اینٹی پروپیگنڈے کا تسلسل ہے ،بھارتی حکام نے دو پاکستانی ہائی کمیشن کے اراکین کو اٹھا لیا تھا،اٹھائے گئے اہلکاروں پر بے بنیاد الزامات لگائے گئی ،پاکستان ہائی کمیشن کی مداخلت پر انہیں رہا کیا گیا،دونوں اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنانے مذمت کرتے ہیں،پاکستانی اہلکاروں کو الزام قبول کرنے پر مجبور کیا گیا،یہ ویانا کنونشن کی خلاف وری ہے ،پاکستانی ہائی کمیشن سفارتی آداب کے مطابق کام کرتا ہے.

مزید پڑھیں:  ثقافتی ورثہ کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے