Federal Cabinet Meeting

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

اسلام آباد: کابینہ اجلاس کل دوپہر بارہ بجے وزیر اعظم ہاوس میں ہوگا،وفاقی کابینہ ملکی سیاسی، معاشی امور اور کورونا کی صورتحال کا جائزہ لے گی.

وفاقی کابینہ وفاقی بجٹ 2020 -21 سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لے گی، کابینہ ملکی سلامتی، علاقائی صورتحال اور چین بھارت سرحدی معاملات پر غور کرے گی،کابینہ کو پی آئی اے طیارہ حادثہ میں جاں بحق مسافروں کی میتوں کی شناخت اور اب تک ہونے والی پیش رفت کے بارے بھی اعتمار میں لیا جائے گا.

مزید پڑھیں:  خضدار، تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی، 2 افراد جاں بحق، 21 زخمی

وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 9 نکاتی ایجنڈہ بھی جاری کردیا گیا،وفاقی کابینہ کو ملک بھر میں فصلوں پر ٹڈی دل کے حملے کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی،ٹڈی دل کے حملے پر کابینہ کو این ڈی ایم اے اور حکام وزارت فوڈ سیکیورٹی مشترکہ بریفنگ دیں گے.

وفاقی کابینہ ایشیائی ترقیاتی بینک کو اسلام آباد میں دفتر تعمیر کرنے کی اجازت دے گی،کابینہ فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے ڈائریکٹر جنرل کی ڈیپوٹیشن پر تقرری کی منظوری دے گی،کابینہ اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کی ملازمت کو لازمی سروسز کا حصہ قرار دینے کی منظوری دی جائے گی.

مزید پڑھیں:  جمشید دستی اورمحمد اقبال کی قومی اسمبلی رکنیت معطل

جوڈیشل آفیسرز کی تقرری کا معاملہ بھی وفاقی کابینہ کے ایجنڈے کا حصہ،وفاقی کابینہ چیئرمین نیشنل شپنگ کارپوریشن کراچی کی تقرری کی منظوری دے گی،کابینہ جی ایچ پی ایل کے مینجنگ ڈائریکٹر کی تقرری کی منظوری دے گی،
کابینہ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تقرری کی منظوری دے گی.