pak cro as1s

خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 10ہزار سے تجاوز،مرنے والوں کی مجموعی تعداد490 ہوگئی

پشاور : خیبرپختونخوا میں کورونا صورتحال محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران8 فراد جاں بحق ہوگئے، صوبے میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد490 ہوگئی ہے،
صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے412 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 10ہزار 897ہوگئی ہے.

مزید پڑھیں:  خان یونس میں اجتماعی قبر دریافت، 100 سے زائد نعشیں نکال لی گئیں

کورونا وائرس سے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں112 مریض صحت یاب ہوئے،صوبے میں کورونا وائرس سے اب تک 3085متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں.

پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد4 ہزار 29 ہوگئی ہے،پشاور میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 268افراد انتقال کرچکے ہیں،پشاور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران 3 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے،پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 174مریض متاثر ہوئے.

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امورزیربحث