1 137

دنیا کی جدید کرکٹ اور پاکستان کرکٹ میں بہت فرق ہے

ویب ٹیسک :ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان کا کہناہے کہ پاکستان اور دنیا کی جدید کرکٹ میں بہت فرق ہے، ہم کافی پیچھے ہیں ، اسی چیز کو بہتر کرنے کے لیئے ہائی پرفارمنس سینٹر بنایا،ندیم خان نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہائی پرفارمنس سینٹر کا کام چھ ماہ بعد نظر آئے گا ، ابھی صرف نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا نام ہی تبدیل ہوا ہے،کام شروع نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ ہر شعبے کا کام ایک مخصوص ماہر شخص کو مختص کیا گیا ہے، ثقلین مشتاق جونئیر اور سنئیر ٹیم کے کوچز کے ساتھ مل کر کام کریں گے، گرانٹ بریڈ برن ماڈرن ڈے کرکٹ کے لحاظ سے کوچز کو تعلیم دیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ شعبہ ڈومیسٹک اور اکیڈمیز کو ایک کرنے کا یہ بہترین وقت تھا ، اب کوئی کھلاڑی ایسا نہیں ہو گا جس کو موقع نہ ملے ، ایچ پی سی کے ڈویلپڈ کھلاڑیوں کو فرسٹ کلاس کرکٹ میں کھلایا بھی جائے گا۔

مزید پڑھیں:  فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کو اردن کے ہاتھوں بھی شکست