BRT Peshawar case in Supreme Court

سپریم کورٹ میں پشاور بی آر ٹی منصوبہ کیس، تحقیقات سے روکنے کے حکم امتناع میں توسیع

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں پشاور بی آر ٹی منصوبہ کیس،عدالت نے ایف آئی اے کو منصوبے کی تحقیقات سے روکنے کے حکم امتناع میں توسیع کردی

جسٹس عمر عطا بندیال نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کے پی حکومت کی اپیل کو زیادہ عرصہ حکم امتناع میں نہیں رکھنا چاہتے،بطور عدلیہ منصوبے کے حوالے سے مخصوص چیزوں کا جائزہ لینا ہے،بی آر ٹی منصوبہ کی شفافیت کا جائزہ لیں گے،منصوبہ کا تعمیراتی ٹھیکہ کیسے دیا گیا یہ بھی دیکھیں گے،منصوبہ میں کہیں مفادات کا ٹکراو تو نہیں؟
کے پی حکومت نے نامکمل منصوبے پر اربوں روپے تو خرچ نہیں کر دیئے؟ دیکھنا ہوگا کہ منصوبے میں کی گئی غلطیوں کا ازالہ کیسے کیا گیا؟منصوبہ کہیں بغیر تیاری کے شروع تو نہیں کیا گیا؟ جسٹس عمر عطا بندیال کا استفسار

مزید پڑھیں:  کراچی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پرخودکش حملہ،2 دہشتگرد ہلاک

عدالت نے کے پی حکومت کے وکیل کی التواء پر مقدمہ ملتوی کردیا،عدالت نے بی آرٹی منصوبے کے حوالے سے سوالات اٹھا دیئے

مزید پڑھیں:  ضمنی انتخابات، امید ہے فارم 45 کو فارم 47 کا رزلٹ نہیں دیا جائیگا، بیرسٹر سیف

منصوبے کے ڈیزائن میں بار بار عوام کے پیسے سے تبدیلی گئی؟ عدالت

منصوبہ کی تکمیل میں تاخیر کا جائزہ بھی لیں گے؟ عدالت

جسٹس عمر بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی

کے پی حکومت کے وکیل مخدوم علی خان نے التواء کی درخواست دی تھی

مقدمہ کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی