patrol

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت ای سی سی کا ایک سے 2 سال کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی پیشگی خریداری پر غور

اسلام آباد: مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، مشیر خزانہ کا ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت پر اظہار برہمی.

اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری،اعلامیہ کے مطابق ای سی سی کی متعلقہ اداروں کو پیٹرولیم مصنوعات کا اسٹاک پورا رکھنے کی ہدایت،پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹاک کو سختی سے مانیٹر کیا جائے،ای سی سی نے پیٹرولیم مصنوعات کی پیشگی خریداری کے لیے کمیٹی قائم کردی، کمیٹی کی سربراہی معاون خصوصی ندیم بابر کریں گے،کمیٹی ایک سے 2 سال کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی پیشگی خریداری کی تجاویز تیار کرے گی،پی ایس او پیشگی خریداری کے لیے کاوَنٹر پارٹی ہوگی،وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی پیشگی خریداری کیلئے گارنٹیز فراہم کرے گی.

مزید پڑھیں:  ضمنی انتخابات، امید ہے فارم 45 کو فارم 47 کا رزلٹ نہیں دیا جائیگا، بیرسٹر سیف

اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ای سی سی نے پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کے ریشنلائزیشن پلان کی منظوری دے دی، عدالتی فیصلوں کی روشنی میں اسٹیل ملازمین کے ریشنلائزیشن پلان پر عمل درآمد کیا جائے.

مزید پڑھیں:  ٹانک میں بارشیں: کوٹ اللہ داد کا پل سیلابی ریلے میں بہہ گیا

ای سی سی نے آئی پی پیز کو 23 ارب ر وپے کی ادائیگیاں جاری کرنے کی منظوری دے دی، آئی پی پیز کے ساتھ معاملات کو ایک ہفتے میں حل کرلیا جائے گا اعلامیہ