778725 3874086 iqraaaa updates

پاکستانی اداکارہ اقرا عزیز کی ہم شکل کے سوشل میڈیا پر چرچے

ویب ڈیسک :پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقرا عزیز کی ہمشکل کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اقرا عزیز کی بہن سدرہ عزیز نے لبنان سے تعلق رکھنے والی آرکیٹکٹ نور کی ویڈیو شئیر کی اور لکھا کہ پہلے تو مجھے خیال گزرا کہ یہ وہی ہے لیکن یہ تو کوئی اور خوبصورت انسان ہے۔سدرہ کے نور کی ویڈیو پر ردعمل سے پہلے ہی سوشل میڈیا صارفین نور کو اقرا سے مشابہہ قرار دے رہے تھے اور ویڈیو پاکستانی صارفین بھی بڑی تعداد میں شیئر کرتے ہوئے اپنا ردعمل دے رہے تھے۔ایک صارف نے نور کی ویڈیو پر جواب دیتے ہوئے لکھا تھا کہ آپ اقرا عزیز سے بہت مشابہت رکھتی ہیں اور ان کی ہمشکل دکھتی ہیں۔