ثمرہارون بلور اے این پی خیبرپختونخوا کی ترجمان مقرر

پشاور :تفصیلات کے مطابق صدرالدین مروت مستعفی، سابق ترجمان ذمہ داریاں بخوبی نہ نبھاسکے، سابق ترجمان ذاتی مصروفیات کی وجہ سے پارٹی معاملات کو زیادہ وقت نہیں دے سکے،اسی وجہ سے باچاخان مرکز سمیت پارٹی کیلئے مسائل پیدا ہوگئے تھے.

صوبائی تنظیم کی جانب سے صدرالدین مروت پر جرگہ کیا گیا،جس کے بعد انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے،انکا استعفیٰ صوبائی صدر ایمل ولی خان نے منظور کرلیا ہے.

کورونا وبا کی وجہ سے صوبائی کونسل کا اجلاس نہیں بلایا جاسکتا،صوبائی صدر ایمل ولی خان نے ثمرہارون بلور کو نیا ترجمان مقرر کردیا ہے،اس فیصلے کی توثیق آئندہ صوبائی کونسل اراکین سے بھی لی جائیگی.