دنیا کشمیری بچوں پر جاری بدترین ظلم و ستم کا نوٹس لے- وفاقی وزیر اطلاعات

ویب رپورٹ: وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا ٹویٹ پیغام ان کا کہنا تھا کہ جارحیت کا شکار بچوں کے عالمی دن کے موقع پر دنیا کشمیری بچوں پر جاری بدترین ظلم و ستم کا نوٹس لے، انسانیت کے خلاف بھارتی جرائم میں کمسن بچوں کی قید اور ان کی شہادتیں عالمی ضمیر پر سوالیہ نشان ہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیلٹ گنز کے بے رحم استعمال نے بچوں کی بصارت چھین لی، وادی جنت نظیر میں غیر انسانی اور تاریخ کا طویل ترین لاک ڈاؤن جاری ہے جہاں بچے بھی قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں