پٹرولیم سیکٹر میں ریفارمز کے عمل کو مزید تیز کیا جائے- وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی ندیم بابر کی ملاقات، معاون خصوصی نے وزیر اعظم کو پٹرولیم سیکٹر میں جاری اصلاحات کے عمل میں پیش رفت پر بریف کیا۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ پٹرولیم سیکٹر میں ریفارمز کے عمل کو مزید تیز کیا جائے تاکہ شعبے میں بہتری اور عوام کو ریلیف میسر آ سکے۔