کل کورونا وائرس کے باوجود شہباز شریف اور عوام کو خطرے میں ڈالا گیا- مریم اورنگزیب

ویب رپورٹ :ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ کورونا کے معاملے پر اپوزیشن ہر تعاون کیلئے تیار تھی،شہباز شریف نے واپس آکر وزیراعظم کو تعاون کا مسودہ پیش کیا.

ان کا کہنا تھا کا طبی عملے کو ابھی تک حفاظتی کٹس فراہم نہیں کی گئیں،پنجاب میں بھی مارکیٹس اور کاروبار بند کیے جا رہے ہیں،عمران خان نے الزام لگایا پناما پر بات نہ کرنے کیلئے 10 ارب کی پیشکش کی،مئی 2017 میں شہباز شریف نے عمران خان پر ہرجانے کا دعویٰ کیا، عدالت نے جواب مانگا کہ ثبوت دیں، 10 ارب کی پیشکش کیسے ہوئی،ان کے وکلا نے عدالت سے 3 سال میں 33 بار مہلت مانگی.

ان کا مزید کہنا تھا کا کل کورونا وائرس کے باوجود شہباز شریف اور عوام کو خطرے میں ڈالا گیا، لیگی قیادت کو خطرے میں ڈالا جاتا ہے، خود یہ جواب نہیں دیتے.