maxresdefault 29

ضلعی انتظامیہ بنوں نے کورونا وائرس سے بچاو کیلئے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر پلازے اور دکانات سیل

بنوں: ضلعی انتظامیہ بنوں نے کورونا وائرس سے بچاو کیلئے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر تین بڑے پلازے اور 114 دکانات سیل کرکے ایک لاکھ 51 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا۔

صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ نے بنوں کے مختلف بازاروں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی جبکہ دکانداروں کی جانب سے ماسک نہ پہنے پر 114 دکانوں اور تین بڑے پلازوں کو سیل کیا گیا اور متنبہہ کیا گیا کہ دکاندار ماسک نہیں پہنے گا یا بغیر ماسک پہنے گاہک کو سودا فروخت کریگا اس دکاندار کو کم از کم تیس ہزار روپے جرمانہ کیا جائیگا جبکہ دکان سیل کی جائیگی اس دوران شہریوں میں ماسک بھی تقسیم کئے ۔

مزید پڑھیں:  وانا، میٹرک کے سالانہ امتحانات ڈیرہ بورڈ کے زیراہتمام جاری