goddess of pop cher fan of pm imran khan since his cricket days 1591085923 3174

عمران خان کے کرکٹ کے دور سے دیوانی ہوں ، امریکی گلوکارہ

ویب ڈیسک :امریکی گلوکارہ، اداکارہ اورجانوروں کے حقوق کی کارکن 74 سالہ چیر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ سابق پاکستانی کرکٹر اور وزیر اعظم عمران خان کی اس وقت سے مداح ہیں جب وہ کرکٹ کھیلا کرتے تھے۔گلوکارہ و اداکارہ چیر نے حال ہی میں اپنی ایک ٹوئیٹ میں وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے اسلام آباد کے چڑیا گھر میں تین دہائیوں سے قید کاوون نامی ہاتھی کی آزادی پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔کاوون نامی ہاتھی اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر میں قید تھیں اور وہ وہاں پر واحد ہاتھی تھیں، انہیں تین دہائیوں سے اس کی گنجائش سے کم پنجرے اور حصے میں قید رکھا گیا تھا۔کاوون ہاتھی کو سری لنکا نے 1985 میں تحفے کے طور پر پاکستان کو دیا تھا اور اس وقت اس کی عمر محض ایک سال تھی۔ کاوون کو اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر میں رکھا گیا تھا اور انہیں چھوٹے جنگلے اور انتہائی محدود جگہ میں قید کردیا گیا تھا، جس وجہ سے ماہرین نے اس ہاتھی کی ذہنی و جسمانی صحت پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل