52709707 303 1

ملک بھر میں کرونا کیسز کی تعداد 85 ہزار سے تجاوز، اموات کی مجموعی تعداد 1770 تک پہنچ گئی

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ اپڈیٹ جاری، رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 85 ہزار 264تک پہنچ گئی،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا 4688 کیسز ریکارڈ ہوئے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس 82 زندگیاں نگل گیا،ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 1770 تک پہنچ گئی.

مزید پڑھیں:  کسٹم کے2شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ پشاور میں ادا کردی گئی

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 32910 ہوگئی،پنجاب میں 31104، خیبر پختونخواہ میں 11373 کیسز رپورٹ، بلوچستان میں 5224 اسلام آباد 3544 گلگت میں 824 کیسز رپورٹ،آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد 285 ہوگئی،
چوبیس گھنٹوں میں 20,167 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں ابتک 6 لاکھ 15511 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں.

مزید پڑھیں:  وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی عہدیداران سے ملاقات، اہم امور زیربحث

کورونا وائرس کے 901 مریضوں کی حالت تشویشناک، صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 30128 رہی.