5e4eaba61e12d

مودی سرکار کالعدم تحریک طالبان کی حمایت کر رہی ہے- ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے اپنے بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ نے افغانستان میں مانیٹرنگ ٹیم کی 11ویں رپورٹ میں امن واستحکام اور دیگر عوامل کا تذکرہ کیا تھا۔ رپورٹ میں پاکستان میں محفوظ پناہ گاہوں کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ نے رپورٹ کو توڑ مروڑ کر پاکستان پر الزامات لگائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ سے افغانستان میں بھارت کی کالعم تحریک طالبان کو حمایت ثابت ہوگئی ہے۔ بھارت دہشتگردی کو پاکستان کے خلاف ریاستی پالیسی کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کو اردن کے ہاتھوں بھی شکست

ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ طویل عرصہ سے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں۔ آر ایس ایس نظریات کی حامل بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں ظالمانہ لاک ڈاؤن کر رکھا ہے۔

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کو ایک بار پھر کپتان قومی ٹیم بنائے جانے کا امکان

دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے گلگت بلتستان میں بدھ تہذیب سے متعلق بھارتی الزامات کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات تاریخی حوالوں، بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے برعکس ہیں۔