news 1571254501 7617

پاکستان، بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہے- مشیر قومی سلامتی

ویب رپورٹ :ایک نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے قومی سلامتی کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے تاہم کسی کو امن کی ہماری خواہش کو کمزوری نہیں سمجھنا چاہئے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کی جانب سے غزہ میں غذائی قلت کے دعوے مسترد

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو بھارتی فوج کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور عالمی قوانین کی لاپرواہی کا نوٹس لینا چاہئے۔

معید یوسف کہا کہ پاکستان، بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہے۔

مزید پڑھیں:  عدالت کا بشریٰ بی بی کا اینڈوسکوپی ٹیسٹ کروانے کا حکم

ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ پاکستان اور عالمی برادری بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے بخوبی آگاہ ہے۔