5e6bfea872f5d 2

اگلے مالی سال بجٹ میں صوبے کی پوری آبادی کو صحت انصاف کارڈ دینگے- وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا

پشاور : خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کا آئندہ بجٹ پر مشیر اطلاعات اجمل خان وزیر کے ساتھ نیوز کانفرنس

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ رواں سال اپریل تک وفاق سے 294 ارب روپے ملے، خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی کے تحت 14 ارب روپے اپریل تک وصول کیے گئے،ترقیاتی منصوبوں میں صوبے کا اپنا حصہ 108 ارب روپے تھا، کورونا کے باعث پن بجلی کی مد میں وفاق سے ملنی والی رقم متاثر ہوئی،پچھلے تین مہینوں میں کورونا وائرس کے باعث ریونیو میں سو ارب روپے کا فرق آیا.

وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ اگلے بجٹ میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئےخصوصی رقم مختص کی جائے گی،
آئندہ بجٹ میں صحت کے لئے ریکارڈ فنڈز مختص کرینگے،دستیاب تمام فنڈز استعمال کیے ہیں بجٹ لیپس نہیں ہوا،آئندہ بجٹ میں سروس ڈیلوری پر زیادہ توجہ دی جائے گی،اگلے مالی سال بجٹ میں صوبے کی پوری آبادی کو صحت انصاف کارڈ دینگے.

مزید پڑھیں:  ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنا ہوگا، صدر مملکت

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ مالی کا سال کا بجٹ پاکستان کی تاریخ میں منفرد بجٹ ہوگا، سال 2019–20 خیبرپختونخوا کے لیے اچھا سال تھا،صوبے نے ایف بی آر شئیر میں 12 فیصد اضافہ ہوا ،صوبائی ٹیکس کولیکشن اتھارٹی نے 73 فیصد اضافی ٹیکس محاصل حاصل کیے،رواں مالی سال کی دوران پنش ریفارمز کے تحت 20 ارب کی بچت کی گئی.

وزیر خزانہ تیمور جھگڑا کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے باعث وفاق کو ایف بی آر وصولیوں کی مد میں کمی کے باعث صوبائی بجٹ بھی متاثر ہوگا،قبائلی اضلاع کے بجٹ میں 31 ارب روپے خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے، اگلے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگائینگے.

مزید پڑھیں:  کراچی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پرخودکش حملہ،2 دہشتگرد ہلاک

اس موقع پر مشیر اطلاعات اجمل خان وزیر کا کہنا تھا کہ میڈیا نے کورونا صورتحال میں ذمہ داری کا مظاہرہ کیا،میڈیا فرنٹ لائن پر قومی جذبے کیساتھ موجود ہے،سب نے ملکر کورونا وائرس کو شکست دینا ہے،میڈیا مشکلات سے باخبر ہے مشکلات ختم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، قبائلی اضلاع بھی ہمارے ہیں ان کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے.