خیبرپختونخوا کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 13ہزار اور اموات کی مجموعی تعداد561 ہوگئی

پشاور :خیبرپختونخوا میں کورونا صورتحال، محکمہ صحت کے رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران20 فراد جاں بحق ہوگئے،صوبے میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد561 ہوگئی ہے.

رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے542 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 13ہزار ہوگئی ہے.

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ میں 84مریض صحت یاب ہوئے، صوبے میں کورونا وائرس سے اب تک 3450متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں.

رپورٹ کے مطابق پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد4757گئی ہے،پشاور میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 300افراد انتقال کرچکے ہیں،پشاور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران12 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے ہیں.