سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی نے ایم ایل ون منصوبے کی منظوری دے دی- معاون خصوصی اطلاعات عاصم باجوہ

اسلام آباد: معاون خصوصی اطلاعات عاصم باجوہ نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی نے ایم ایل ون منصوبے کی منظوری دے دی،سی ڈی ڈبلیو پی نے منصوبہ منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا،منصوبے پر 7ارب 20کروڑ ڈالر لاگت آئے گی.

ان کا مزید کہنا تھا کہ منصوبے کے تحت پشاور۔ کراچی 1872کلومیٹر دہرا ٹریک اور اپ گریڈیشن کی جائے گی،والٹن اکیڈمی کی اپ گریڈیشن اور حویلیاں میں ڈرائی پورٹ بنائی جائے گی،منصوبہ اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے کا بڑا سنگ میل ہے.