Screen Shot 2020 06 06 at 2.05.06 PM

شہبازشریف جیل جائیں گے ،ان کا کیس سنگین ہے- شیخ رشید احمد

لاہور : ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہبازشریف اپنے کمرے میں چھپے ہوئے تھے،شہبازشریف دو طرف کھیلتے ہیں ،وہ مفاہمتی کردار ادا کرنے کا خواہاں ہیں ،شہبازشریف جیل جائیں گے ان کا کیس سنگین ہے،شہبازشریف کو پہلے کہا تھا نہ آوَ مشکل میں پھنس جاوَ گے ،تصویر پر نہ جائیں ، نوازشریف سے کوئی پوچھے ان پر کیا گزر رہی ہے ،باہر زندگی گزارنا مشکل کام ہے یہ ویسے ہی تصویروں میں واک ، چائے نظر آتی ہے.

مزید پڑھیں:  کسی ادارے کے سربراہ کی ایکسٹینشن قابل قبول نہیں،پی ٹی آئی

ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن میں کوئی جان نہیں ،میڈیا میڈیا یا کھیلا جارہا ہے،اپوزیشن عمران خان کے خلاف کچھ نہیں کرسکتی.

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی ڈی آئی خان فائرنگ کی مذمت

ان کا مزید کہنا تھا کہ چینی کیس کے ذمہ داران جیل جائیں گے ،پٹرول سستا ہوا اور ذخیرہ اندوزوں نے مسئلہ پیدا کیا،کل کابینہ اجلاس میں چینی رپورٹ کا معاملہ زیر بحث آئے گا،اسٹیل مل میں حکومت وہی کرے گی جو سپریم کورٹ فیصلہ کرے گا.