559944 9616070 tns

عمر اکمل کے پابندی کیخلاف اپیل کی سماعت 11جون کو ہوگی

ویب ڈیسک :عمراکمل پر 3 سالہ پابندی کے خلاف اپیل کی سماعت 11 جون کو ہوگی جس میں فیصلہ ہوگا کہ ان کی سزا کم ہوگی یا برقرار رہے گی۔ عمراکمل کواینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر پاکستان سپر لیگ سیزن 5 سے چند گھنٹے قبل معطل کیا گیا تھا۔جسٹس ریٹائرڈ فقیرمحمد کھوکھر عمراکمل فکسنگ کیس کی سماعت کریں گے۔ پی سی بی اورعمراکمل کو نوٹسز جاری کردئیے گئے ہیں۔عمراکمل پراینٹی کرپشن کوڈ کی 2 شقوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔عمر اکمل نے بکی سے ملاقات اور معلومات چھپانے کا اعتراف کیا تھا جس کے بعد ڈسپلنری پینل نے ان پر3 سال کی پابندی عائد کی تھی جس کے