pak Pakistan PM Imran Khan 13oct 2019 afp 4

متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں سے زائد کرائے وصول کئے جانے پر وزیراعظم کا نوٹس

اسلام آباد : رش کے باعث پی آئی اے نے دبئی اور ابوظہبی میں کونسل خانوں اور اپنے دفاتر کے ساتھ ساتھ ایجنٹوں کو بھی اجازت دے دی تھی،بعض ایجنٹوں کی جانب سے دو ہزار درہم سے بھی زائد کرائے وصول کئے جارہے ہیں.

وزیر ہوابازی غلام سرور نے پی آئی اے کو کرایوں کو کنٹرول کرنے کی ہدایات جاری کردیں

مزید پڑھیں:  سائفر کیس،ایف آئی اے کو لمباوقت چاہیے تو سزا معطل کردیتے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا متحدہ عرب امارات سے پاکستان کے کسی بھی شہر کا یک طرفہ کرایہ 1120 درہم ہے ،ٹکٹوں کے حصول کیلئے مسافر متحدہ عرب امارات میں سفارت خانوں میں قائم دفاتر، پاکستان میں پی آئی اے کے کسی بھی بکنگ آفس یا دبئی اور ابوظہبی کے ایجنٹس سے حاصل کئے جاسکتے ہیں،اگر کوئی 1120 درہم سے زائد کرایہ وصول کررہا ہے تو فوری طور پر پی آئی اے کو اطلاع دیں ترجمان پی آئی اے

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت نہ ہو سکی

اطلاع کنٹری منیجر شاہد مغل+971509724789 یا منیجر ابو ظہبی مظہر عباسی +971569064363 یا پسینجر سیل منیجر +971544040669 کو کی جاسکتی ہے