777984 4107163 corona Feun updates

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 93 ہزار 983 تک جا پہنچی

پشاور : ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیئے، ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 93 ہزار 983 تک جا پہنچی.

ترجمان کمانڈ سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 97 اموات ہوئیں،گذشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 4734 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،گذشتہ 24 گھنٹوں میں 22 ہزار 185 ٹیسٹ کیے گئے، مجموعی طور پر 6 لاکھ 60 ہزار 508 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں.

مزید پڑھیں:  وزیردفاع نے فیض آباد انکوائری کمیشن کی رپورٹ مسترد کردی

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں 32 ہزار 581 مریض صحتیاب ہو کر گھر پہنچ گئے، ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 1935 ہو گئی.

مزید پڑھیں:  طورخم:افغانستان سے آنیوالے مریضوں کیلئے ویزہ شرط لازمی قرار

پنجاب میں 35308، ,سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 34889ہو گئی،کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 12459، بلوچستان میں 5776 ہو گئی، اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4323 آزاد جموں و کشمیر 331 گلگت میں 897 ہو گئی نیشنل کمانڈ سینٹر